پاکستان آرمی نے 35 ویں نیشنل گیمز کے ہینڈبال ایونٹ میں مردوں اور خواتین کے دونوں میچ جیت لئے

  کراچی ۔9دسمبر (اے پی پی):35 ویں نیشنل گیمز کے ہینڈبال ایونٹ کے دوسرے روز مردوں اور خواتین کے پاکستان آرمی نے دونوں میچ جیت لئے۔ مردوں کے مقابلوں میں خیبرپختونخوا، پاکستان آرمی اور بلوچستان جبکہ خواتین کے مقابلوں میں پنجاب سندھ اور پاکستان آرمی نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے۔ منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں جاری ایونٹ میں مردوں کے مقابلوں میں خیبرپختونخوا نے گلگت بلتستان کو …

 

کراچی ۔9دسمبر (اے پی پی):35 ویں نیشنل گیمز کے ہینڈبال ایونٹ کے دوسرے روز مردوں اور خواتین کے پاکستان آرمی نے دونوں میچ جیت لئے۔ مردوں کے مقابلوں میں خیبرپختونخوا، پاکستان آرمی اور بلوچستان جبکہ خواتین کے مقابلوں میں پنجاب سندھ اور پاکستان آرمی نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے۔ منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں جاری ایونٹ میں مردوں کے مقابلوں میں خیبرپختونخوا نے گلگت بلتستان کو 8-23 گول سے، پاکستان آرمی نے پنجاب کو 12-34 گول سے اور بلوچستان نے سندھ کو 11-36 سے ہرا دیا۔ خواتین کے مقابلوں میں پنجاب نے آزاد جموں و کشمیر کو 8-28 گول سے، سندھ نے گلگت بلتستان کو 2-7 گول سے اور پاکستان آرمی نے خیبرپختونخوا کو 4-28 گول سے ہرا دیا۔ اس موقع سے رکن سندھ اسمبلی صائمہ آغا، سیکرٹری یوتھ سپورٹس اینڈ سیاحت گلگت بلتستان، ضمیر عباس، پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر محمد شفیق چوہدری، سیکرٹری جنرل ثقلین کوثر اور آرگنائزنگ سیکرٹری عائشہ رزاق، کوآرڈینیٹر طاہر حمید کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔