سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سےفرانس کے صدر ایمانویل میخکواں نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

مزید خبریں
ریاض ۔1جون (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سےفرانس کے صدر ایمانویل میخکواں نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور فرانس کے درمیان مشترکہ تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا، متعدد شعبوں میں ان کی سپورٹ اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقے تلاش کیے۔دونوں رہنماوں نے خطے کی حالیہ صورتحال، علاقائی سلامتی اور استحکام بڑھانے کے ساتھ میری ٹائم سکیورٹی اور فریڈم آف نیویگیشن کو یقینی بنانے کے حوالے سے جاری سفارتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔رابطے میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور بھی بات کی گئی۔








