نیویارک ۔ 13 مئی (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکا میں بسنے والے تارکین وطن مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کے خاتمے اور جموں وکشمیر کے لوگوں کو حق خودارادیت دیئے جانے کے سلسلے میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا نیو یارک میں پاکستان امریکن سوسائٹی آف نیویارک کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب

مزید خبریں
نیویارک ۔ 13 مئی (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکا میں بسنے والے تارکین وطن مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کے خاتمے اور جموں وکشمیر کے لوگوں کو حق خودارادیت دیئے جانے کے سلسلے میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ تارکین وطن زندگی کے تما م شعبوں میں پاکستان اور امریکاکے تعلقات بہتر بنانے میں کام جاری رکھیں گے کیونکہ یہ تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں تھے اور علاقائی سلامتی اور امن و استحکام کے لئے اہم تھے ۔ صدر آزادجموںو کشمیر نے ان خیالات کا اظہار نیو یارک میں پاکستان امریکن سوسائٹی آف نیویارک (پی اے اےس اےن وائے( کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے یہ عہد کر رکھا ہے کہ جب تک انہیں آزادی مل نہیں جاتی وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔امریکا میں مقیم پاکستانی امریکن کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کی تعداد 7لاکھ سے ایک ملین کے درمیان ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق یہ تعداد بڑھ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی نہ صرف اچھا کام کر رہی ہے بلکہ ان کی آمدنی امریکا کے درمیانی طبقے کی آمدنی کے مقابلے میں بہتر ہے۔








