اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال کے 9مہینوں میں ملک میں ٹریکٹروں کی تیاری اور فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے لیکر اپریل تک ملک میں 60ہزار 501 ٹریکٹروں کی تیاری اور 60 ہزار 239 کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال …
رواں مالی سال میں ملک میں ٹریکٹروں کی تیاری اور فروخت میں اضافہ
اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال کے 9مہینوں میں ملک میں ٹریکٹروں کی تیاری اور فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے لیکر اپریل تک ملک میں 60ہزار 501 ٹریکٹروں کی تیاری اور 60 ہزار 239 کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔








