سرینگر ۔14مئی (اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیںعوامی مجلس عمل کے سربراہ اور حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے تحریک آزادی کشمیر کے سرکردہ رہنما عبدالسلام دلال کو ان کی 59 ویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے ان کی خدمات اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے عبدالسلام دلال کی 59 ویں برسی …
میر واعظ عمر فاروق کا معروف کشمیری رہنماءعبدالسلام دلال کو 59 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش

مزید خبریں
سرینگر ۔14مئی (اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیںعوامی مجلس عمل کے سربراہ اور حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے تحریک آزادی کشمیر کے سرکردہ رہنما عبدالسلام دلال کو ان کی 59 ویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے ان کی خدمات اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے عبدالسلام دلال کی 59 ویں برسی کی مناسبت سے عوامی مجلس عمل کے مرکزی دفتر واقع میرواعظ منزل سرینگر پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عبدالسلام دلال نے کشمیری عوام کو ظالم اور جابر حکمرانوں سے نجات دلانے کیلئے انتھک کوششیں کیں اور بے پناہ مصائب ، مشکلات اور آزمائشوں کا سامنا کیاجس کیوجہ سے انہیں کشمیریوں کی عصری تاریخ میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔








