ایرانی وزیرخارجہ کی جوہری پروگرام پر عالمی معاہدے کی حمایت اور یقین دہانیاں حاصل کرنے کے لئے ماسکو پہنچ گئے

ماسکو ۔ 14 مئی (اے پی پی)ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف جوہری پروگرام پر عالمی معاہدے کی حمایت اور یقین دہانیاں حاصل کرنے کے لئے روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے۔ روس 2015 ءمیں طے پانے والے اس معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کے بعد اس کو برقرار رکھنے کی کوششوںکی قیادت کر رہا ہے جس میں اسے یورپی یونین کا تعاون بھی حاصل ہے۔ ماسکو پہنچنے کے بعد ایک …

ماسکو ۔ 14 مئی (اے پی پی)ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف جوہری پروگرام پر عالمی معاہدے کی حمایت اور یقین دہانیاں حاصل کرنے کے لئے روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے۔ روس 2015 ءمیں طے پانے والے اس معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کے بعد اس کو برقرار رکھنے کی کوششوںکی قیادت کر رہا ہے جس میں اسے یورپی یونین کا تعاون بھی حاصل ہے۔ ماسکو پہنچنے کے بعد ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کے دورہ ماسکو کا مقصد متعلقہ ممالک سے یہ یقین دہانی حاصل کرنا ہے کہ امریکا کی اس معاہدے سے علیحدگی کے بعد بھی ایران کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں جوہری معاہدے کے حوالے سے روس کے کردار اور ایران کے ساتھ تعاون کو مثالی قرار دیا۔روسی وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی معاہدے کے تحفظ روس اور یورپی یونین کی ذمے داری ہے۔ قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب سے بھی ایسی ہی ملاقات میں جوہری معاہدے پر چین کی حمایت حاصل کر چکے ہیں۔