سرینگر ۔ 15 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںجموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے شہداءکے جنازوںمیں شامل ہونے والے رہنماﺅں اور کشمیریوںکی گرفتاریوں پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے مذہبی امور میں براہ راست مداخلت قراردیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں جماعت اسلامی کے رہنماءبشیر احمد لون ، تحریک حریت کے رہنماءمحمد رفیق شاہ اویسی …
شہداءکے جنازوں میں شرکت پر کالے قانون کے تحت گرفتاریوںکی شدید مذمت

مزید خبریں
سرینگر ۔ 15 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںجموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے شہداءکے جنازوںمیں شامل ہونے والے رہنماﺅں اور کشمیریوںکی گرفتاریوں پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے مذہبی امور میں براہ راست مداخلت قراردیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں جماعت اسلامی کے رہنماءبشیر احمد لون ، تحریک حریت کے رہنماءمحمد رفیق شاہ اویسی کو شہید کشمیری نوجوان کے جنازے میں شرکت کرنے پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتاری ، ایسے ہی بھونڈے الزامات کے تحت لبریشن فرنٹ کے رہنماﺅں سراج الدین میر اور عبدالرشید مغلو کی گرفتاری اور 2016 سے مسلسل نظربند حریت قائد میر حفیظ اللہ کی نظربندی کو طول دینے کی شدید مذمت کی








