پاپائے روم کا انسانی بہبود کے منصوبوں کےلئے عراق کو بیش قیمت کار کی قیمت کا عطیہ

روم ۔ 15 مئی (اے پی پی) پاپائے روم پوپ فرانسس نے عراق میں انسانی بہبود کے منصوبوں کے لئے بغداد کو ایک بیش قیمت لگژری کار کی قیمت کا عطیہ کیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق اطالوی کار ساز کمپنی لیمبورگینی نے یہ کار گذشتہ برس پوپ فرانسیس کو تحفے میں دی تھی تاہم اسے استعمال نہیں کیا گیا بلکہ اسے نیلام کیاگیا تھا۔ نیلامی میں حاصل ہونے والی …

روم ۔ 15 مئی (اے پی پی) پاپائے روم پوپ فرانسس نے عراق میں انسانی بہبود کے منصوبوں کے لئے بغداد کو ایک بیش قیمت لگژری کار کی قیمت کا عطیہ کیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق اطالوی کار ساز کمپنی لیمبورگینی نے یہ کار گذشتہ برس پوپ فرانسیس کو تحفے میں دی تھی تاہم اسے استعمال نہیں کیا گیا بلکہ اسے نیلام کیاگیا تھا۔ نیلامی میں حاصل ہونے والی رقم عراق میں انسانی بہبود کے منصوبوں کے لیے بغداد کو دی جائے گی۔وٹیکن ریڈیو نے جکومت کے ایک عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ پوپ فرانسیس نے بیش قیمت کار کی نیلامی میں حاصل ہونے والی قیمت جو کہ 7 لاکھ15 ہزار یورو ہوگی عراق میں انسانی بہبود کے منصوبوں پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔