ماسکو۔ 15 مئی (اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ ہونے والے جامع ایٹمی معاہدے کوباقی رکھنے کا خواہاں ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جامع ایٹمی معاہدے کے بارے میں ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان ماسکو میں ہونے والے مذاکرات کے ساتھ ساتھ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے سوچی میں آئی اے …
روس جامع ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کا خواہاں ہے، صدر ولادیمرپیوٹن

مزید خبریں
ماسکو۔ 15 مئی (اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ ہونے والے جامع ایٹمی معاہدے کوباقی رکھنے کا خواہاں ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جامع ایٹمی معاہدے کے بارے میں ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان ماسکو میں ہونے والے مذاکرات کے ساتھ ساتھ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے سوچی میں آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو سے اہم ملاقات کی۔ روسی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ صدر ولادیمر پیوٹن نے یوکیا آمانو سے ملاقات میں کہا کہ ماسکو ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے اور اس پر عملدرآمد میں دلچسپی رکھتا ہے۔








