اسرائیلی حکومت کے فلسطینیوں پر مظالم اور ان کی نسل کشی پر چپ سادھنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں، ترک صدر

انقرہ ۔15 مئی (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے فلسطینیوں پر مظالم اور ان کی نسل کشی پر چپ سادھنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے سرکاری دورے پر موجود اردوان نے ترک طلباو طالبات سے خطاب کیا۔اسرائیلی حکومت کی جانب سے اپنے حقوق کی جنگ لڑنے والے نہتے درجنوں فلسطینیوں کو شہید کیے جانے …

انقرہ ۔15 مئی (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے فلسطینیوں پر مظالم اور ان کی نسل کشی پر چپ سادھنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے سرکاری دورے پر موجود اردوان نے ترک طلباو طالبات سے خطاب کیا۔اسرائیلی حکومت کی جانب سے اپنے حقوق کی جنگ لڑنے والے نہتے درجنوں فلسطینیوں کو شہید کیے جانے پر ردِ عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہِ اسرائیلی حکومت دہشت گردی کر رہی ہے، اسرائیل ایک دہشت گرد مملکت ہے لیکن ترکی فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دینے کے عمل کو پ±ر عزم طریقے سے جاری رکھے گا۔