انقرہ ۔ 15 مئی (اے پی پی) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے امریکہ کی جانب سے اپنے سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے کے دوران بڑی تعداد میں فلسطینی باشندوں کی شہادت پر اپنے شدید ردِ عمل کا اظہا کرتے ہوئے اسے بزدلانہ قتلِ عام قرار دیا ہے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اپنے سفارتخانے کے افتتاح کے …
امریکہ کا سفارتخانہ القدس منتقل کرنےکا فیصلہ ہمارے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتا، ترک وزیراعظم

مزید خبریں
انقرہ ۔ 15 مئی (اے پی پی) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے امریکہ کی جانب سے اپنے سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے کے دوران بڑی تعداد میں فلسطینی باشندوں کی شہادت پر اپنے شدید ردِ عمل کا اظہا کرتے ہوئے اسے بزدلانہ قتلِ عام قرار دیا ہے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اپنے سفارتخانے کے افتتاح کے موقع پر القدس میں جشن منا رہا ہے۔فلسطینی باشندوں کو اپنے حقوق ، آزادی اور مقبوضہ علاقوں کو آزاد کروانے اور اپنی فریاد دنیا تک پہنچانے کے لیے مظاہرہ کرنے والے معصوم انسانوں پر اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے گولیاں برساتے ہوئے شہید کیا جا نے اور زخمی کیے جانے کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔








