دبئی ۔ 15 مئی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات میں پہلی بار امریکی خام تیل کی سپلائی شروع ہو گئی۔سعودی عرب کی تیل کمپنی آرام کو کے ذیلی تجارتی ادارے اے ٹی سی نے متحدہ عرب امارات میں الٹرا لائٹ امریکی سپاٹ کروڈ کی سپلائی شروع کی ہے اور کمپنی سے متعلقہ ذرائع کے مطابق امریکی خام تیل کی دو کھیپیں یو اے ای پہنچ چکی ہیں،آرام کو نے …
متحدہ عرب امارات میں سعودی آرام کو کے ذریعے پہلی بار امریکی خام تیل کی سپلائی شروع
دبئی ۔ 15 مئی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات میں پہلی بار امریکی خام تیل کی سپلائی شروع ہو گئی۔سعودی عرب کی تیل کمپنی آرام کو کے ذیلی تجارتی ادارے اے ٹی سی نے متحدہ عرب امارات میں الٹرا لائٹ امریکی سپاٹ کروڈ کی سپلائی شروع کی ہے اور کمپنی سے متعلقہ ذرائع کے مطابق امریکی خام تیل کی دو کھیپیں یو اے ای پہنچ چکی ہیں،آرام کو نے گذشتہ سال یہ فیصلہ کیاتھا کہ وہ سعودی کروڈ کو طویل المدتی کنٹریکٹس کے تحت فراہم کرے گا اور شارٹ ٹرم کنٹریکٹس کے لئے غیر سعودی کروڈ کی سپلائی کی جائے گی،آرام کو کے ذرائع کے مطابق ایک ایک ملین بیرل امریکی تیل دو آئل ٹینکر کے ذریعے 12 مئی کو متحدہ عرب امارات پہنچا۔








