سری نگر ۔ 16 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر کے خلاف احتجاج کے لےے19مئی ( ہفتہ کو) مکمل ہڑتال اورسرےنگر کے تاریخی لالچوک کی طرف مارچ کی کال دی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مشترکہ قیادت نے حیدرپورہ میں منعقدہ ایک غیر معمولی اجلاس کے …
مشترکہ حریت قیادت کا بھارتی وزیر اعظم کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے خلاف ہفتہ کو مکمل ہڑتال

مزید خبریں
سری نگر ۔ 16 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر کے خلاف احتجاج کے لےے19مئی ( ہفتہ کو) مکمل ہڑتال اورسرےنگر کے تاریخی لالچوک کی طرف مارچ کی کال دی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مشترکہ قیادت نے حیدرپورہ میں منعقدہ ایک غیر معمولی اجلاس کے بعد جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ بھارت کا وزیر اعظم اس دورے سے دنیا کے ساتھ ساتھ بھارتی عوام کو یہ تاثر دینے کی ناکام کوشش کریں گے کہ کشمےری بھارت کے ساتھ خوش ہیں جبکہ اصل مےں صورتحال جہنم زار بنی ہوئی ہے اوربھارت کی قابض افواج نے پورے علاقے بالخصوص شوپیان، اسلام آباد، کولگام اور پلوامہ اضلاع کو میدان جنگ میں تبدیل کردیا ہے۔








