واشنگٹن ۔ 16 مئی (اے پی پی) امریکا کے وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو امن اور رمضان المبارک کی برکتوں کے لئے دعاگو ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ رمضان کا مہینہ ادب و احترام، فیاضی و سخاوت اور روحانی مشاہدہ نفس کا وقت ہے۔ رمضان المبارک کمیونٹی سے محبت بانٹے کا بھی مہینہ ہے …
امریکی وزیر خارجہ کا رمضان المبارک کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام تہنیتی پیغام

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 16 مئی (اے پی پی) امریکا کے وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو امن اور رمضان المبارک کی برکتوں کے لئے دعاگو ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ رمضان کا مہینہ ادب و احترام، فیاضی و سخاوت اور روحانی مشاہدہ نفس کا وقت ہے۔ رمضان المبارک کمیونٹی سے محبت بانٹے کا بھی مہینہ ہے اور اکثر و بیشتر اس مہینے میں خاندان اور دوستوں سے دوبارہ رابطے بحال کئے جاتے ہیں۔ یہ مہینہ مسلمانوں کو یہ درس دیتا ہے کہ وہ ان لوگوں کی مدد کریں جو کم خوش نصیب ہیں۔








