ایران امریکا کے سامنے نہیں جھکے گا، حسن روحانی

تہران ۔ 16 مئی (اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے سامنے نہیں جھکے گا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق حسن روحانی نے یہ بیان امریکا کی جانب سے گزشتہ روز عائد کردہ یک طرفہ اورتازہ پابندیوںکے اعلان کے تناظر میں بدھ کودیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران پابندیوں اور جنگ کی دھمکیوں کے دباو¿ میں نہیں آئے گا۔واضح رہے کہ …

تہران ۔ 16 مئی (اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے سامنے نہیں جھکے گا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق حسن روحانی نے یہ بیان امریکا کی جانب سے گزشتہ روز عائد کردہ یک طرفہ اورتازہ پابندیوںکے اعلان کے تناظر میں بدھ کودیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران پابندیوں اور جنگ کی دھمکیوں کے دباو¿ میں نہیں آئے گا۔واضح رہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف تازہ اقتصادی پابندیوں کا اعلان منگل کو کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ایران کے ساتھ 2015ءمیں طے پانے والی جوہری ڈیل سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔