مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور اس کے عوام کے لئے ان کی بے مثال خدمات کو زبردست خراج تحسین …

اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور اس کے عوام کے لئے ان کی بے مثال خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں قرار دیا گیا کہ محمد نواز شریف نے پاکستان کی تعمیر، ترقی، خوشحالی مضبوطی اور سالمیت کے لئے تاریخی کردار ادا کیا۔محمد نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو دنیا میں جوہری مقام دلایا اور اس عظیم کارنا مے کو سر انجام دیتے ہوئے ہر طرح کے عالمی دباو¿ اور لالچ کو ٹھوکر مار دی۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ محمد نواز شریف نے پرخلوص، شبانہ روز اور دیانتدارانہ کوششوں سے وطن عزیز کو درپیش چیلنجز اور مسائل سے نجات دلائی،ملک کو اندھیروں سے نکالا اور تمام شعبوں کو بہتری کی سمت ڈالا۔اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ پوری جماعت متحد ہے اور اس حقیقت پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی واحد جماعت ہے جس نے ملک کو ترقی دی اور پاکستان کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالا۔

مزید خبریں