چھٹا بجٹ پیش کرنا ہماری حکومت کے لئے اعزاز کی بات ہے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد۔ 18 مئی(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چھٹا بجٹ پیش کرنا ہماری حکومت کے لئے اعزاز کی بات ہے‘ معاشی ترقی کا سفر جاری رہے گا اور عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ جمعہ کو وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ہماری حکومت …

اسلام آباد۔ 18 مئی(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چھٹا بجٹ پیش کرنا ہماری حکومت کے لئے اعزاز کی بات ہے‘ معاشی ترقی کا سفر جاری رہے گا اور عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ جمعہ کو وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ہماری حکومت نے مسلسل چھٹا بجٹ پیش کیا اور ملک اور قوم کی خدمت کی ہمیں توفیق دی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ معاشی ترقی کے سفر کے تسلسل کا آئینہ دار ہوتا ہے جو مشکل ضرور ہے مگر سابق وزیراعظم نواز شریف ‘ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے وژن کی وجہ سے معاشی ترقی کا سفر طے کیا ہے