اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) سنٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین جنرل چانگ یوشانے نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے جنرل چانگ یوشاکا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش …
سنٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین جنرل چانگ یوشا کا نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد کا دورہ ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) سنٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین جنرل چانگ یوشانے نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے جنرل چانگ یوشاکا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ بعد ازاں ، سنٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین جنرل چانگ یوشا نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور بشمول بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹِو کے اہم منصوبے سی پیک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔پاک بحریہ کے سربراہ ا یڈمرل ظفر محمود عباسی نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے قریبی اور مضبوط تعلقات کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا ۔سنٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین نے پاکستان کو چین کا ہر مشکل دور کا دوست ملک قرار دیا۔








