استنبول میں فلسطین کے معاملے پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا انعقاد

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) فلسطین کے معاملے پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس جمعہ کو استنبول میں منعقد ہوا۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس اسلامی ملکوں کے سربراہ اجلاس سے پہلے منعقد ہو رہا ہے۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اجلاس کے موقع پر ترکی کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے …

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) فلسطین کے معاملے پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس جمعہ کو استنبول میں منعقد ہوا۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس اسلامی ملکوں کے سربراہ اجلاس سے پہلے منعقد ہو رہا ہے۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اجلاس کے موقع پر ترکی کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران علاقائی بالخصوص فلسطین اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس فلسطین کی صورتحال پر طلب کیا گیا ہے۔