اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وزیر نجکاری دانیال عزیز نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے جھوٹے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دیانتدار شخص ہیں۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے قانون و انصاف نے نیب کے چیئرمین جاوید اقبال کو کمیٹی کے سامنے پیش …
لوگ نواز شریف کے جعلی کیسز سے متعلق پوری طرح آگاہ ہیں،دانیال عزیز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وزیر نجکاری دانیال عزیز نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے جھوٹے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دیانتدار شخص ہیں۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے قانون و انصاف نے نیب کے چیئرمین جاوید اقبال کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے تاکہ وہ نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات سے متعلق جاری پریس ریلیز کی وضاحت کریں تاہم وہ ابھی تک پیش نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ نواز شریف کے جعلی کیسز سے متعلق پوری طرح آگاہ ہیں اور وہ عوام میں مقبول ترین لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اقامہ کی بنیاد پر نااہل کیا گیا ہے مگر ان پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست بے بنیاد الزامات پر مبنی ہے۔








