یوم یکجہتی فلسطین کے حوالے سے ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں تقریب کا اہتمام

ابوظہبی ۔ 18 مئی (اے پی پی) یوم یکجہتی فلسطین کے حوالے سے جمعہ کو ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر معظم اے خان نے تقریب کی صدارت کی۔ ابوظہبی میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی جس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی فوج کی طرف سے کی جانے والی انسانی …

ابوظہبی ۔ 18 مئی (اے پی پی) یوم یکجہتی فلسطین کے حوالے سے جمعہ کو ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر معظم اے خان نے تقریب کی صدارت کی۔ ابوظہبی میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی جس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی فوج کی طرف سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر معظم اے خان نے کہا کہ یوم یکجہتی فلسطین منانے کا مقصد فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کے بارے میں عالمی اپیلوں کے باوجود امریکہ نے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا، جو عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔