لاہور۔18 مئی(اے پی پی )مکئی کی کٹائی بر وقت اور اچھے طریقہ سے کرنی چاہیے تاکہ نقصان سے بچا جا سکے اس کے لیے مکئی کی فصل کا وقتاً فوقتاً معائنہ کرتے رہیںجب دانوں میں نمی تقریباً 30سے 35 فیصد رہ جائے تو فصل طبعی طور پر پک جا تی ہے اور چھلیوں کے دانے خشک اور سخت ہونا شروع ہو جاتے ہیں اس حالت میں مکئی کی فصل کو …
مکئی کی کٹائی بر وقت اور اچھے طریقہ سے کرنی چاہیے تاکہ نقصان سے بچا جا سکے ، تر جمان
لاہور۔18 مئی(اے پی پی )مکئی کی کٹائی بر وقت اور اچھے طریقہ سے کرنی چاہیے تاکہ نقصان سے بچا جا سکے اس کے لیے مکئی کی فصل کا وقتاً فوقتاً معائنہ کرتے رہیںجب دانوں میں نمی تقریباً 30سے 35 فیصد رہ جائے تو فصل طبعی طور پر پک جا تی ہے اور چھلیوں کے دانے خشک اور سخت ہونا شروع ہو جاتے ہیں اس حالت میں مکئی کی فصل کو پانی نہیں دینا چاہیے ۔ وقت پر کاشت کی گئی بہاریہ مکئی آخر مئی یا جون کے شروع میں پک کر کٹائی کے لیے تیار ہوجاتی ہے۔ مکئی کی کٹائی سے پہلے چھلیاں خشک کرنے کے لیے زمین سے ایک تا ڈیڑھ فٹ اونچے چبوترے بنا لیے جائیں جو درمیان سے اونچے ہوں تاکہ اگر بارش ہو جائے تو پانی چبوتروں پر نہ ٹھہر سکے ۔ چبوترے اگر پختہ بنالیے جائیں تو بہت ہی اچھا ہے۔








