پاکستان کا چار رکنی وفد واشنگٹن میں عالمی بینک کوکشن گنگا ہائیڈرو پراجیکٹ کے بارے میں اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا،اعزاز چوہدری

واشنگٹن ۔ 20مئی (اے پی پی) پاکستان کے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کی قیادت میں چار رکنی وفد واشنگٹن کا دورہ کرے گا جہاں عالمی بینک کوکشن گنگا ہائیڈرو پراجیکٹ کے بارے میں اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا ۔وفد پیر سے بدھ تک ہونے والے اس دورے کے دوران عالمی بینک کے اعلی حکام سے ملاقات کرے گا جس کے دوران انھیں کشن گنگا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے …

واشنگٹن ۔ 20مئی (اے پی پی) پاکستان کے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کی قیادت میں چار رکنی وفد واشنگٹن کا دورہ کرے گا جہاں عالمی بینک کوکشن گنگا ہائیڈرو پراجیکٹ کے بارے میں اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا ۔وفد پیر سے بدھ تک ہونے والے اس دورے کے دوران عالمی بینک کے اعلی حکام سے ملاقات کرے گا جس کے دوران انھیں کشن گنگا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے بارے میں پاکستان کے شدید تحفظات سے آگاہ کرے گا جس کا اس ہفتے تعمیر کے بعد افتتاح ہوا ہے ۔امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے پاکستانی سفارتخانے میں صحافیوں کو بتایا کہ وفد عالمی بینک کے اعلی ترین حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا ۔ پاکستان نے پانی کا تنازعہ حل کیے بغیر کشن گنگا پراجیکٹ کی تعمیر اور افتتاح کو سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔