وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑکی زیرصدارت جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے بحیرہ روم خطہ کے ممالک کا خصوصی اجلاس

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے جنیوا میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے مشرقی بحیرہ روم خطہ کے ممالک کے خصوصی اجلاس کی صدارت کی جو تنظیم کے نئے علاقائی سربراہ کے انتخاب کے لئے بلایا گیا تھا۔اتوار کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ انتخاب تنظیم کے علاقائی سربراہ ڈاکٹر محمود فکری کیاچانک وفات کے بعد خالی …

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے جنیوا میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے مشرقی بحیرہ روم خطہ کے ممالک کے خصوصی اجلاس کی صدارت کی جو تنظیم کے نئے علاقائی سربراہ کے انتخاب کے لئے بلایا گیا تھا۔اتوار کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ انتخاب تنظیم کے علاقائی سربراہ ڈاکٹر محمود فکری کیاچانک وفات کے بعد خالی نشست پر کرایا گیا ہے۔ سائرہ افضل تارڑ نے مکمل انتخابی عمل کی صدارت کی انتخابی عمل میں اومان ،لیبیا،سعودی عرب،لبنان،مصر اور عراق سمیت سات ممالک نے حصہ لیا۔متعلقہ ممالک کے امیدوارروں میںاعلی سطح کے پیشہ ور ماہرین جو بین الاقوامی شہرت اور تجربہ کے حامل ہیں شامل تھے ، امیدواروں نے اجلاس میں پریزینٹیشنز پیش کیں اور تجاویز دیں کہ خطہ جو جنوبی ایشیا میں پاکستان سے شروع ہوتا ہے اور شمالی افریقہ میں موریطانیہ تک محیط ہے میں عوام کی صحت میں بہتری کے ایجنڈے کو کس طرح سے آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔