وزیر اعظم کا ملتان ، سکھر 294ارب روپے لاگتی منصوبے کے افتتاحی تقریب سے خطاب

شجاع آباد ۔26مئی (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی صرف سیاسی استحکام سے ہی ممکن ہے، ہم نے ہر طرح کے نظام آزمائے ہیں جن سے خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوئے ، پاکستان صرف جمہوریت کے اندر ہی آگے بڑھے گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پانچ سال میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے نہ صرف شروع کئے بلکہ مکمل …

شجاع آباد ۔26مئی (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی صرف سیاسی استحکام سے ہی ممکن ہے، ہم نے ہر طرح کے نظام آزمائے ہیں جن سے خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوئے ، پاکستان صرف جمہوریت کے اندر ہی آگے بڑھے گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پانچ سال میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے نہ صرف شروع کئے بلکہ مکمل کروائے جس کی 65سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، ملتان ۔سکھر موٹر وے کے ملتان شجاع آباد حصہ کی تکمیل سے علاقہ کے عوام صرف چند گھنٹوں میں لاہور ، کراچی اور اسلام آباد پہنچ سکیں گے جو مقررہ مدت سے ایک سال قبل مکمل کیاجا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے ملتان ، سکھر 294ارب روپے لاگتی منصوبے کے ملتان تا شجاع آباد حصہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں وزیر اعظم نے اس عظیم الشان منصوبے کا افتتاح کیا ۔