وزیر اعظم کا راجن پور پل کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔26مئی (اے پی پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی اتفاق رائے سے تمام مسائل کا حل نکالنا چاہئے ، قومی اتفاق رائے کا حصول سیاستدانوں کا کام ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی خدمت کی اور پاکستان کو مضبوط کیا ، پاکستان صرف جمہوریت کی وجہ سے ترقی کرے گا،قوم کے سامنے دعووں اور کام میںفرق واضح ہے ، جن لوگوں …

اسلام آباد ۔26مئی (اے پی پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی اتفاق رائے سے تمام مسائل کا حل نکالنا چاہئے ، قومی اتفاق رائے کا حصول سیاستدانوں کا کام ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی خدمت کی اور پاکستان کو مضبوط کیا ، پاکستان صرف جمہوریت کی وجہ سے ترقی کرے گا،قوم کے سامنے دعووں اور کام میںفرق واضح ہے ، جن لوگوں نے سیاسی وفاداریاں تبدیل کی ہیں اس سے پاکستان یا پاکستان کی سیاست کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا، پاکستان کے عوام اس طرح کے لوگوں کو عزت کے قابل نہیں سمجھتے ، ،جولائی میں پاکستان کے عوام ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اپنے اعتمادکا اظہارکرینگے ،شہید بے نظیر بھٹو پل کے منصوبے سے علاقے کے لوگوں کو سہولیات میسر ہونگی۔وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو راجن پور کے علاقہ کوٹ مٹھن میں این 55 اور این 5 کو ملانے والے پل کا افتتاح کرنے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔