فاٹاکی طرح نئے صوبوں کے معا ملات بھی قومی اتفاق رائے سے حل کئے جائیں گے ،وزیراعظم شاہدخاقان عباسی

کوٹ مٹھن۔26 مئی(اے پی پی )وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے جس طرح اتفاق رائے کے ساتھ فاٹاکامسئلہ حل کیاہے اسی طرح صوبوں کامسئلہ بھی حل کیاجائے گا،کوٹ مٹھن میں دریاے سندھ پرنوتعمیر شدہ بے نظیر بھٹو پُل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ صوبوں کامعاملہ علاقائی نہیں ،قومی معاملہ ہے ۔جنوبی پنجاب صوبہ ،بہاولپورصوبہ اوردیگرصوبوں کامعاملہ قومی سطح پراتفاق رائے …

کوٹ مٹھن۔26 مئی(اے پی پی )وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے جس طرح اتفاق رائے کے ساتھ فاٹاکامسئلہ حل کیاہے اسی طرح صوبوں کامسئلہ بھی حل کیاجائے گا،کوٹ مٹھن میں دریاے سندھ پرنوتعمیر شدہ بے نظیر بھٹو پُل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ صوبوں کامعاملہ علاقائی نہیں ،قومی معاملہ ہے ۔جنوبی پنجاب صوبہ ،بہاولپورصوبہ اوردیگرصوبوں کامعاملہ قومی سطح پراتفاق رائے سے حل کیاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے کبھی کسی کی پگڑی نہیں اچھالی اورنہ گالی دی ہے، ہم لوگوں کی خدمت کرتے ہیں اورعوامی مسائل حل کرنے پریقین رکھتے ہیں۔