وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا پاکستانی اورچینی انجنئیروں سے خطاب

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ ملتان سکھر(ایم فائیو) موٹروے پاکستان اورچین کے درمیان دوستی اورتعاون کا ایک اور مظہر اورعلاقہ میں عظیم ترتعاون اوردوستی کو حقیقت میںبدلنے کے مشترکہ وژن کا عکاس ہے۔ وزیراعظم نے ان خیالات کااظہارملتان سکھرموٹروے کے پہلے حصے کے افتتاح کے بعد ملتان شجاع آباد انٹرچینج سے 35کلومیٹردورمنصوبہ میں مصروف پاکستانی اورچینی انجنئیروں سے خطاب کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ ملتان سکھر(ایم فائیو) موٹروے پاکستان اورچین کے درمیان دوستی اورتعاون کا ایک اور مظہر اورعلاقہ میں عظیم ترتعاون اوردوستی کو حقیقت میںبدلنے کے مشترکہ وژن کا عکاس ہے۔ وزیراعظم نے ان خیالات کااظہارملتان سکھرموٹروے کے پہلے حصے کے افتتاح کے بعد ملتان شجاع آباد انٹرچینج سے 35کلومیٹردورمنصوبہ میں مصروف پاکستانی اورچینی انجنئیروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چین میں پاکستان کے سفیریاوژنگ اوراین ایچ اے کے حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔وزیراعظم نے کہاکہ یہ منصوبہ خطے میں عظیم تررابطوں کے چینی صدر کے وژن کاعکاس ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن کے سپریم لیڈر محدنوازشریف بھی یہی سوچ اورعزم رکھتے ہیں، اوراسی سوچ کواب عملی جامہ پہنایاجارہاہے۔