وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی شجاع آبادجاں بحق مزدوروں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ،

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملتان۔سکھر موٹر وے(ایم۔5)کے شجاع آباد انٹر چینج پر کام کے دوران جاں بحق مزدوروں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور متاثرہ خاندانوں کیلئے دس دس لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ہفتہ کو شجاع آباد میں لوگوں کے اجتماع میں اس وقت مکمل خاموشی چھا …

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملتان۔سکھر موٹر وے(ایم۔5)کے شجاع آباد انٹر چینج پر کام کے دوران جاں بحق مزدوروں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور متاثرہ خاندانوں کیلئے دس دس لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ہفتہ کو شجاع آباد میں لوگوں کے اجتماع میں اس وقت مکمل خاموشی چھا گئی جب وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید علی شاہ نے سٹیج پر آکر وزیراعظم اور حاضرین کو آگاہ کیا کہ جمعہ کی شب شجاع آباد انٹر چینج پر کام کرتے ہوئے پانچ مزدور جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔