اسلام آباد ۔27مئی (اے پی پی)رواں مالی سال 2018ءمیں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 676.3ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں جو جاری مالی سال کیلئے مختص کردہ پی ایس ڈی پی بجٹ کے 90.2فیصد کے مساوی ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات کی رپورٹ کے مطابق ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے جاری کئے گئے فنڈز میں 155.8ارب …
رواں مالی سال 2018ءمیں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 676.3ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔27مئی (اے پی پی)رواں مالی سال 2018ءمیں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 676.3ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں جو جاری مالی سال کیلئے مختص کردہ پی ایس ڈی پی بجٹ کے 90.2فیصد کے مساوی ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات کی رپورٹ کے مطابق ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے جاری کئے گئے فنڈز میں 155.8ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے اختتام تک پی ایس ڈی پی کیلئے مختص کردہ بجٹ کے 100فیصد کے مساوی فنڈز کے اجراءکو یقینی بنایا جائیگا۔








