آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کی صورتحال، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جب کہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے ساتھ ساتھ کراچی میں بھی درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔ سب سے …

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جب کہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے ساتھ ساتھ کراچی میں بھی درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔ سب سے زیادہ گرمی دادو، لسبیلا ،جیکب آباد، سکھر اور شہید بینظیر آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت 48، سبی ، موہنجوداڑو، روہری اور بھکر میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔