وزیر داخلہ احسن اقبال کی جدہ میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے جدہ میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات کی ہےٍ، ان کے سعودی ہم منصب نے وزیر داخلہ احسن اقبال کا سعودی عرب پہنچنے پر ان کا خیر مقدم کیا۔سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے احسن اقبال پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر اپنی تشویش کا …

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے جدہ میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات کی ہےٍ، ان کے سعودی ہم منصب نے وزیر داخلہ احسن اقبال کا سعودی عرب پہنچنے پر ان کا خیر مقدم کیا۔سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے احسن اقبال پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی طبیعت دریافت کی۔ بعدازاں احسن اقبال نے سعودی وزیر داخلہ سے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام انھیں پہنچایا اور سعودی حکومت کی جانب سے ان پر قاتلانہ حملے کی مذمت اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ احسن اقبال نے 2017 میں ایمنسٹی اسکیم کی تعریف کی جس کے تحت پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد اپنے ملک واپس آئی۔ ملاقات میں سعودی عرب میں رہائش پذیر اور سفر کرنے والے پاکستانیوں سے متعلق معاملات، جن میں امیگریشن، قیدیوں کی منتقلی، عمرہ اور حج کی سہولیات وغیرہ شامل ہیں، پر گفتگو ہوئی۔