سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا جسٹس (ر) ناصر الملک کو نگران وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد۔ 28 مئی(اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جسٹس (ر) ناصر الملک کو نگران وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ جسٹس (ر) ناصر الملک کا شمار ملک کے نامور قانون دانوں میں ہوتا ہے‘ تمام پارلیمانی جماعتوں کی طرف سے متفقہ طور پر ان کو نگران وزیراعظم نامزد کیا جانا ان کی …

اسلام آباد۔ 28 مئی(اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جسٹس (ر) ناصر الملک کو نگران وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ جسٹس (ر) ناصر الملک کا شمار ملک کے نامور قانون دانوں میں ہوتا ہے‘ تمام پارلیمانی جماعتوں کی طرف سے متفقہ طور پر ان کو نگران وزیراعظم نامزد کیا جانا ان کی شخصیت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ سپیکر نے کہا کہ جسٹس ناصر الملک کی شخصیت بے داغ ماضی کی حامل ہے۔ ان کی نگرانی میں ملک میں شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) ناصر الملک اپنی تمام قائدانہ صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنائیں گے۔