اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نیب کے آپریشن ڈویژن اور پراسکیوشن ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چئیرمین نیب نے آپریشن ڈویژن اور پراسکیوشن ڈویژن کو ہدایت کی کہ نیب آرڈیننس قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام شکایات کی جانچ …
قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب کا اعلی سطحی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نیب کے آپریشن ڈویژن اور پراسکیوشن ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چئیرمین نیب نے آپریشن ڈویژن اور پراسکیوشن ڈویژن کو ہدایت کی کہ نیب آرڈیننس قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں اور انوسٹی گیشن کو میرٹ ، شفافیت ، شواہد اور پہلے سے طے شدھ طریقہ کارکے مطابق 10 ماہ کے مقرر کردہ قت کے اندر مکمل کریں ، اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔








