وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فاٹا میں نوجوانوں کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے منصوبہ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی آفس (یو این او سی ٹی) کے اشتراک کار سے وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے تحت فاٹا میں نوجوانوں کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے منصوبہ کا افتتاح کر دیا۔ فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاک فوج کی معاونت سے منصوبہ پر عملدرآمد کرے گی۔ منصوبہ کے تحت 35 سال سے کم عمر …

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی آفس (یو این او سی ٹی) کے اشتراک کار سے وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے تحت فاٹا میں نوجوانوں کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے منصوبہ کا افتتاح کر دیا۔ فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاک فوج کی معاونت سے منصوبہ پر عملدرآمد کرے گی۔ منصوبہ کے تحت 35 سال سے کم عمر مرد و خواتین کو فاٹا میں دہشت گردی سے متاثرہ 100 نوجوانوں کو ووکیشنل تربیت اور سائیکو۔سوشل معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں پائیدار روزگار تک رسائی ہو اور دہشت گردوں کے پروپیگنڈہ اور ان کی بھرتی کے خلاف کاوشوں کو تقویت دی جا سکے۔ اس ضمن میں بےروزگار اور معذور نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی۔ ایف آر کوہاٹ اور ایف آر پشاور سے 20 فیصد تربیتی نشستیں خواتین کیلئے مختص کی گئی ہیں جبکہ 10 فیصد نشستیں معذور افراد کیلئے مختص ہیں۔ مرد امیدواروں کو موبائل کی مرمت، آٹو کیڈ، کمپیوٹر آپریٹر، انڈسٹریل الیکٹریشن، سول سروے جیسے شعبوں میں تربیت فراہم کی جائے گی جبکہ خواتین امیدواروں کے شعبہ میں ٹیلرنگ، سلائی کڑھائی شامل ہے۔