پاکستان نے گلگت بلتستان آرڈر 2018ءکے خلاف بھارتی احتجاج اور مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے کو مسترد کر دیا

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) پاکستان نے گلگت بلتستان آرڈر 2018ءکے خلاف بھارتی احتجاج اور مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیاءاور سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے اتوار کو میڈیا میں دیئے گئے بیان کے تناظر میں پیر کو بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کیا اور گلگت بلتستان آرڈر 2018ءسے …

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) پاکستان نے گلگت بلتستان آرڈر 2018ءکے خلاف بھارتی احتجاج اور مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیاءاور سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے اتوار کو میڈیا میں دیئے گئے بیان کے تناظر میں پیر کو بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کیا اور گلگت بلتستان آرڈر 2018ءسے متعلق بھارتی بیان اور بھارتی مقبوضہ کشمیر سے متعلق بے بنیاد اور جھوٹے دعوﺅں پر پاکستان کے دوٹوک مو¿قف کو واضح کیا۔ اس حوالہ سے تحریری احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالہ کیا گیا۔