وزیر اعظم نے موٹر وے ایم تھری اور ایم فور کے لاہور عبدالحکیم اور گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سیکشنز کا افتتاح کر دیا

رجانہ/فیصل آباد۔28 مئی(اے پی پی )وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پیر کی شام موٹر وے ایم تھری رجانہ انٹر چینج پر منعقدہ ایک پر وقار تقریب کے دوران موٹر ویز کے 2شیکسنز لاہور عبدالحکیم موٹر وے ،ایم تھری شیخوپورہ رجانہ سیکشن اور فیصل آباد ملتان موٹر وے ایم فور گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سیکشن کا افتتا ح کر دیا جس کے ساتھ ہی ان موٹر ویز کو عام ٹریفک …

رجانہ/فیصل آباد۔28 مئی(اے پی پی )وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پیر کی شام موٹر وے ایم تھری رجانہ انٹر چینج پر منعقدہ ایک پر وقار تقریب کے دوران موٹر ویز کے 2شیکسنز لاہور عبدالحکیم موٹر وے ،ایم تھری شیخوپورہ رجانہ سیکشن اور فیصل آباد ملتان موٹر وے ایم فور گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سیکشن کا افتتا ح کر دیا جس کے ساتھ ہی ان موٹر ویز کو عام ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں منعقد کی گئی تقریب کے دوران بعض وفاقی و صوبائی وزراءفیصل آباد ڈویژن کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی، اعلیٰ انتظامی افسران ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ارکان ، مسلم لیگ (ن ) کے عہدیداران بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا کہ لاہور عبدالحکیم موٹر وے جس کی لمبائی 230کلو میٹر ہے کو 148 ارب روپے کی لاگت سے 2سال کے انتہائی قلیل عرصہ میں مکمل کیا جا رہا ہے ۔انہوںنے بتایاکہ بین الاقوامی میعار کی حامل 6رویہ سنگل فری موٹر وے ایم تھری کا شرق پور رجانہ سیکشن 180کلو میٹر طویل ہے جس کے افتتاح سے لاکھوں افراد کو کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ سفر کی محفوظ سہولت میسر ہو گی ۔