وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کلچر اینڈ آرٹس فاﺅنڈیشن ریلیف فنڈ انتظامی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کلچر اینڈ آرٹس فاﺅنڈیشن ریلیف فنڈ کی انتظامی کمیٹی کے دسویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کے کام کو تسلیم کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ وہ امن کے سفیر، رواداری ، ہم آہنگی اور بقائے باہمی کی ثقافت کو فروغ دینے میں قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کلچر اینڈ آرٹس فاﺅنڈیشن ریلیف فنڈ کی انتظامی کمیٹی کے دسویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کے کام کو تسلیم کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ وہ امن کے سفیر، رواداری ، ہم آہنگی اور بقائے باہمی کی ثقافت کو فروغ دینے میں قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فنکار اپنی تمام فنکارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے لوگوں کو تفریح مہیا کرتے ہیں، وہ ہماری سرپرستی اور تعاون کے مستحق ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں نہ صرف ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کا اس وقت اعتراف کرنا چاہئے جب وہ عروج پر ہوتے ہیں بلکہ ہمیں چاہئے کہ ان کی اس وقت بھی حوصلہ افزائی اور تعاون جاری رکھیں جب انہیں مشکل وقت میں بنیادی صحت کی سہولت کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس وقت فنکاروں کو دیا جانے والا مالی تعاون انتہائی کم ہے اور ان اہم شخصیات کی طرف سے معاشرے کو فراہم کی جانے والی انتھک خدمات سے مسابقت نہیں رکھتا۔ انہوں نے نہ صرف موجودہ مالی رقوم میں اضافے اور ان کیلئے تعاون کا ایسا طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس کے تحت فنکاروں کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے فنڈز کی فراہمی ہو اور انہیں مالی امداد کیلئے کسی دروازے پر دستک نہ دینی پڑے۔