وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی کا نیشنل لائبریری اسلام آباد میں خواتین کے لئے خصوصی ریسورس سینٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی)قومی تاریخ و ادبی ورثہ کے لئے وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نیشنل لائبریری پاکستان اب نہ صرف اسلام آباد بلکہ ملک بھر کی ایک مثالی مطالعہ گاہ بن گئی ہے۔ 1993ءمیں اُ س کے قیام سے لے کر ایک سال قبل تک اس لائبریری کو افسوس ناک حد تک نظر انداز کیا گیا لیکن گذشہ ڈیڑھ سال …

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی)قومی تاریخ و ادبی ورثہ کے لئے وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نیشنل لائبریری پاکستان اب نہ صرف اسلام آباد بلکہ ملک بھر کی ایک مثالی مطالعہ گاہ بن گئی ہے۔ 1993ءمیں اُ س کے قیام سے لے کر ایک سال قبل تک اس لائبریری کو افسوس ناک حد تک نظر انداز کیا گیا لیکن گذشہ ڈیڑھ سال کے عرصے میں گیارہ کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کئے گئے منصوبوں نے لائبریری کے ماحول اور سہولتوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ عرفان صدیقی نے یہ بات آج نیشنل لائبریری اسلام آباد میں خواتین کے لئے قائم کئے گئے خصوصی ریسورس سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ یہ سینٹر قومی کمشن برائے وقارِ نسواں کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے۔ عرفان صدیقی نے کمشن کی سیکرٹری مسز ثمینہ حسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرکز، خواتین کو مطالعہ، تحقیق اور تصنیف و تالیف کے لئے بہترین ماحول میسر کرے گا۔