اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تیل و گیس کے شعبے میں حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی کو بے مثال قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آج گھریلو و صنعتی صارفین سمیت ہر صارف کو سستی اور وافر گیس دستیاب ہے،گذشتہ پانچ برسوں کے دوران گیس، تیل، ایل این جی، ایل پی جی کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، فخر ہے کہ …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تیل و گیس کے شعبے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی 5سالہ کارکردگی کے حوالے سے پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تیل و گیس کے شعبے میں حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی کو بے مثال قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آج گھریلو و صنعتی صارفین سمیت ہر صارف کو سستی اور وافر گیس دستیاب ہے،گذشتہ پانچ برسوں کے دوران گیس، تیل، ایل این جی، ایل پی جی کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، فخر ہے کہ تیل و گیس کے شعبے کو اعلیٰ عالمی معیارات سے ہم آہنگ کیا ہے، قطر معاہدے کے تحت دنیا میں سستی ترین ایل این جی پاکستان لے کر آئے ہیں، دنیا کی بڑی کمپنیاں ایل این جی کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمائیہ کاری میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں، تاپی گیس پائپ لائن پر کام تیزی سے جاری ہے، 2020ءمیں تاپی منصوبے سے گیس فراہمی شروع ہوجائے گی، پہلی مرتبہ200 ارب روپے کی لاگت سے 1700 کلومیٹر گیس پائپ لائن اور 25 ہزار کلو میٹر ڈسٹری بیوشن پائپ لائن بچھائی گئی، عالمی معیار کی 3 نئی آئل ریفائنریاں قائم کی جا رہی ہیں، انتخابات کے بارے میں قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں، ہمیں ان کی پراہ نہیں، آئین60 دن کی اجازت دیتا ہے اس مدت میں الیکشن ہونا ہیں، جو اسکی خلاف ورزی کر ے گا اس پر آئین کا آرٹیکل چھ لاگو ہونا چاہیے، ایل این جی کے حوالے سے قطر معاہدہ پی ایس او کی ویب سائٹ پر آج بھی موجود ہے‘ یہ دنیا کا سستا ترین معاہدہ ہے، جس نے الزام لگانا ہے وہ لگائے‘ الزامات مجھ پر لگائے‘ افسران اور محکمے کو تنگ نہ کریں ‘میں ہر الزام کا جواب دینے کے لئے تیار ہوں ‘ مجھ پر وہ شخص الزام لگائے جو یہ کہہ سکے جب وہ سیاست میں آیا تھا اس وقت اس کے اثاثے اور وسائل زیادہ تھے اور آج کم ہوئے ہیں‘ میں جب 30 سال قبل سیاست میں آیا تھا تو میرے اثاثے اور وسائل زیادہ تھے آج ان میں کمی آئی ہے، مجھے میری جماعت نے وزیراعظم کے منصب پر فائز کیا ہے، میری ذمہ داری کام کرنا ہے اور میں جمعرات کی شب رات 11بجکر 59 منٹ 59 سیکنڈ تک کام جاری رکھوں گا۔ وہ بدھ کو وزیراعظم آفس میں تیل و گیس کے شعبے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی 5سالہ کارکردگی کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔








