سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے جرمنی کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور پاکستان پوٹزل مارکس کی جرمن سفیر کوبلر مارٹن کے ہمراہ ملاقات

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) جرمنی کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور پاکستان پوٹزل مارکس نے جرمن سفیر کوبلر مارٹن کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پرامن، مستحکم اور مضبوط افغانستان پاکستان سمیت پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔ پاکستان …

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) جرمنی کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور پاکستان پوٹزل مارکس نے جرمن سفیر کوبلر مارٹن کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پرامن، مستحکم اور مضبوط افغانستان پاکستان سمیت پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ مستحکم تعلقات اور خطے کے امن و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی کا شکار ہیں اور اس ناسور کی وجہ سے پوری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی میں گہرے دوستانہ تعلقات پائے جاتے ہیں جن کو طویل مدتی پارلیمانی و اقتصادی تعاون کے ذریعے مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔