کوئٹہ۔ 30 مئی (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی قرار دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ بلوچستان سب سے خوشحال صوبہ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بے مثال ترقیاتی منصوبے نہ صرف شروع کئے بلکہ انہیں پایہ تکمیل تک بھی پہنچایا، امید ہے کہ مستقبل کی حکومتیں ترقی کے جاری عمل کو مزید …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ توسیع اور تزئین و آرائش منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 30 مئی (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی قرار دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ بلوچستان سب سے خوشحال صوبہ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بے مثال ترقیاتی منصوبے نہ صرف شروع کئے بلکہ انہیں پایہ تکمیل تک بھی پہنچایا، امید ہے کہ مستقبل کی حکومتیں ترقی کے جاری عمل کو مزید آگے بڑھائیں گی، پاکستان کی ترقی جمہوری سفر پر گامزن رہنے میں مضمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع اور تزئین و آرائش کے منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2013ءمیں برسر اقتدار آئے تو ہم نے پاکستان کے تمام ایئرپورٹس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا، آج 2 ارب روپے کی لاگت سے کوئٹہ ایئرپورٹ کی توسیع کا کام مکمل ہو چکا ہے جس سے کوئٹہ ایئرپورٹ پر اب 777 طیارے بھی لینڈ کر سکیں گے، یہ ایئرپورٹ بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا اور عوام کو سہولت ملے گی۔ وزیراعظم نے گورنربلوچستان ، وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب عباسی اور سی اے اے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ سہولت یہاں کے عوام کا حق تھا اور اس کی ضرورت بھی تھی۔








