اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نئے چینل پی ٹی وی پارلیمنٹ سے قومی اسمبلی اور سینٹ میں عوامی نمائندوں کے کام سے متعلق لوگوں کی رائے تبدیل ہو گی۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے چینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے چینل کا بنیادی مقصد لوگوں کو ان کے …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ”پی ٹی وی پارلیمنٹ “چینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نئے چینل پی ٹی وی پارلیمنٹ سے قومی اسمبلی اور سینٹ میں عوامی نمائندوں کے کام سے متعلق لوگوں کی رائے تبدیل ہو گی۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے چینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے چینل کا بنیادی مقصد لوگوں کو ان کے نمائندہ کی حیثیت سے ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل سے متعلق آگاہی کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں یہ تاثر عام تھا کہ پارلیمنٹ اور اس کی قائمہ کمیٹیاں بہت کم کام کر رہی ہیں تاہم نئے چینل سے یہ سوچ تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ انہوں نے سپیکر کی حیثیت سے پارلیمنٹ کو سب کیلئے کھول دیا تاکہ لوگ دونوں ایوانوں کے کام سے متعلق آگاہی حاصل کر سکیں۔








