راولپنڈی۔ 30 مئی (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قوم کی عظیم قربانیوں کے باعث ہم امن و استحکام کی مثبت راہ پر گامزن ہیں، کام ابھی مکمل نہیں ہوا، ہمیں پائیدار امن کے حصول کیلئے آگے بڑھنا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے افسران اور فیکلٹی سے خطاب

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 30 مئی (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قوم کی عظیم قربانیوں کے باعث ہم امن و استحکام کی مثبت راہ پر گامزن ہیں، کام ابھی مکمل نہیں ہوا، ہمیں پائیدار امن کے حصول کیلئے آگے بڑھنا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو کوئٹہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے افسران اور فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قوم کی عظیم قربانیوں کے باعث ہم امن و استحکام کی مثبت راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کام ابھی مکمل نہیں ہوا، ہمیں پائیدار امن کے حصول کیلئے آگے بڑھنا ہے۔ نوجوان افسران کی آپریشنز میں کارکردگی اور کردار کو سراہتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ وہ اپنے پیشہ میں آگے بڑھنے کا عمل جاری رکھیں۔








