بلوچستان بھر میں تھری جی سروسز دوسرے صوبوں کے مقابلہ میں کئی گنا بہتر ہیں،وفاقی وزیر انوشہ رحمان

کوئٹہ ۔ 30 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں تھری جی سروسز دوسرے صوبوں کے مقابلہ میں کئی گنا بہتر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان کے پہلے اور ملک کے پانچویں نیشنل انکوبیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان آئی ٹی کے شعبہ پر خصوصی توجہ …

کوئٹہ ۔ 30 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں تھری جی سروسز دوسرے صوبوں کے مقابلہ میں کئی گنا بہتر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان کے پہلے اور ملک کے پانچویں نیشنل انکوبیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان آئی ٹی کے شعبہ پر خصوصی توجہ دی گئیں، تھری جی براڈ بینڈ کی صوبے بھر میں پھیلانا ہماری ترجیح تھیں، آج بلوچستان بھر میں تھری جی سروسز دوسرے صوبوں کے مقابلہ میںکئی گنا بہتر ہے۔ تقریب سے بیوٹمز یونیورسٹی وائس چانسلر محمد فاروق بازئی اور نیشنل انکوبیشن سینٹر کے منصوبے پر کام کرنے والے عہدیداروں نے بھی خطاب کیا اور منصوبے کی افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔