وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں ،قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی براہ راست دیکھی جاسکے گی ، پارلیمنٹ چینل منتخب نمائندوں اور عوام کا آپس میں گہرا رابطہ جوڑے گا، قائمہ کمیٹیاں اداروں کو مستحکم کرتی ہیں،پاکستان مسلم لیگ (ن )کی قیادت اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز …

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں ،قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی براہ راست دیکھی جاسکے گی ، پارلیمنٹ چینل منتخب نمائندوں اور عوام کا آپس میں گہرا رابطہ جوڑے گا، قائمہ کمیٹیاں اداروں کو مستحکم کرتی ہیں،پاکستان مسلم لیگ (ن )کی قیادت اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مجھے کام کرنے کے بہت سے مواقع فراہم کیے ہیں ، جو اراکین پہلی مرتبہ پارلمینٹرین بنتے ہیں انھیں اتنے مواقع نہیں ملتے ، پارلیمنٹرین جس کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو ،بجٹ پاس ہونا ،فنانس بل ،اراکین پارلیمنٹ میں کس طرح علاقائی مسائل کو اٹھاتے ہیں ،قائمہ کمیٹی کی نگرانی کے عمل سے عوام پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل سے آگاہ ہوسکے گی۔ وہ بدھ کو پی ٹی وی سینٹر میں پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہیں تھیں۔ افتتاحی تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعا ت و نشریات کے چیئرمین فیصل جاوید ،سیکرٹری اطلاعات ونشریات و ایم ڈی پی ٹی وی سردار احمد نواز سکھیرا نے بٹن دبا کر پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے کہ پاکستان کا منتخب اور بالادست ادارے پارلیمنٹ کے دونوں ایوان اور قائمہ کمیٹیوں کی کی کارروائی اس چینل براہ راست نشر ہوگی ، پارلیمنٹ کے متعلق پروگرامات سے متعلق مواد پیپس کی مدد سے تیار کیا جائے گا۔