وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی اے پی این ایس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جمہوریت کا 10سالہ تسلسل ایک اہم سنگ میل ہے، آئندہ عام انتخابات میں کارکردگی پر ووٹ لیکر پاکستان مسلم لیگ (ن) دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ، پانچ سالہ مدت کی کارکردگی لکھتے ہوئے میڈیا کاقلم نہیں رکنا چاہیے ،میڈیا پانچ سالہ حکومتی کارکردگی کو فیئر انداز میں پیش …

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جمہوریت کا 10سالہ تسلسل ایک اہم سنگ میل ہے، آئندہ عام انتخابات میں کارکردگی پر ووٹ لیکر پاکستان مسلم لیگ (ن) دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ، پانچ سالہ مدت کی کارکردگی لکھتے ہوئے میڈیا کاقلم نہیں رکنا چاہیے ،میڈیا پانچ سالہ حکومتی کارکردگی کو فیئر انداز میں پیش کرے،کارکردگی کی حوصلہ افزائی سے پاکستان اور جمہوریت کو تقویت ملے گی ، ریگولیٹری اور میڈیا سے متعلق تمام قوانین کا جمہوری جائزہ ہونا چاہیے‘آمریت ادوار میں بنائے گئے قوانین پر مزید ترمیم کر کے ان قوانین کو جمہوری قوانین بنایا جائے ، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر غیر اعلانیہ سنسرشپ افسوسنا ک ہے، وزارت اطلاعات و نشریات نے سرکاری اشتہارت کے ریٹس میں 15فیصد اضافہ کیا، اخبارات کی اے بی سی سرٹیفکیشن کی مدت 3سال اور رجسٹریشن سرٹیفکیشن کی مدت 5سال کر دی ہے۔ وہ بدھ کو یہاں اے پی این ایس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کر رہیں تھیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تھے۔