اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہم سب کو ملکر سویٹ ہوم کے بچوں کی فلاح اور تربیت کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔بدھ کو یہاں پاکستان سویٹ ہوم کے زیر اہتمام عالمی یوم الیتیمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسلام میں یتیموں کی کفالت پر زور دیا گیا …
ہم سب کو ملکر سویٹ ہوم کے بچوں کی فلاح اور تربیت کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے‘ سپیکر قومی اسمبلی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہم سب کو ملکر سویٹ ہوم کے بچوں کی فلاح اور تربیت کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔بدھ کو یہاں پاکستان سویٹ ہوم کے زیر اہتمام عالمی یوم الیتیمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسلام میں یتیموں کی کفالت پر زور دیا گیا ہے پاکستان سویٹ ہوم اس حوالے سے اپنا مثالی کردار ادا کر رہا ہے‘ حکومت سمیت معاشرے کے ہر فرد کی زمہ داری ہے کہ اس سلسلے میں قرآن حکیم اور نبی پاک کے ارشادات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کے یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی حکومتیں بھی پاکستان سویٹ ہوم اور بیت المال کی بہتری کیلئے اقدامات جاری رکھیں تاکہ اداروں کے زیر سایہ بچے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ تقریب سے پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلی زمرد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کا دائرہ کار چاروں صوبوں سمیت فاٹا اور گلگت بلتستان تک پھیل چکا ہے۔انہوں نے مخیر حضرات سے بڑھ چڑھ کر امداد دینے کی اپیل بھی کی۔ تقریب میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی۔ایم ڈی بیت المال سمیت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت سویٹ ہوم کے بچوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر مخیر حضرات نے امدادی رقوم بھی جمع کرائیں۔








