آئندہ 4 سے5 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 4 سے5 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے اور پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ جبکہ اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔