اسلام آباد۔ 31 مئی(اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر تمام سیاسی جماعتوں‘ قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2013ءمیں جو چیلنج درپیش تھے آج اس سے صورتحال کئی درجے بہتر ہے‘ جولائی میں انتخابات کے ذریعے عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ اقتدار کسے سونپنا ہے‘ عام انتخابات میں ایک دن کی بھی تاخیر برداشت نہیں کریں گے‘ قوم …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا قومی اسمبلی کے آخری روز الوداعی خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 31 مئی(اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر تمام سیاسی جماعتوں‘ قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2013ءمیں جو چیلنج درپیش تھے آج اس سے صورتحال کئی درجے بہتر ہے‘ جولائی میں انتخابات کے ذریعے عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ اقتدار کسے سونپنا ہے‘ عام انتخابات میں ایک دن کی بھی تاخیر برداشت نہیں کریں گے‘ قوم کو درپیش مسائل کے حل کے لئے قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے‘ ہر ادارے کی آئینی حدود اور کردار کے تعین کے لئے قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے‘ پاکستان میں بہت سے امور ایسے ہیں جن کا بار بار ذکر آتا ہے‘ ایک ٹرتھ کمیشن بنایا جائے جو ملک کی تاریخ کے بارے میں چھان بین کرے اور حقائق سامنے لائے‘ آزاد میڈیا جمہوریت کے لئے ضروری ہے‘ آزادانہ ‘ منصفانہ اور شفاف انتخابات ملک کی سب سے بڑی ضرورت ہیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے آخری روز الوداعی خطاب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج جب یہ اسمبلی اپنی مدت پوری کر رہی ہے سپیکر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس طرح انہوں نے ایوان کو چلایا‘ غیر جانبداری کے نئے معیارات قائم کئے‘ جس طرح سب کو اکٹھا رکھا‘ کسی کو یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ کوئی کمی رہ گئی ہے‘ اتفاق رائے کے لئے سپیکر کوشاں رہے‘ سپیکر نے کوشش کی کہ اپوزیشن محسوس نہ کرے کہ وہ جانبدار رہے‘ پہلے کے سپیکرز کی روایات کو موجودہ سپیکر نے مزید آگے بڑھایا۔ سپیکر کے عمل پر ان کے مشکور ہیں۔ دعا ہے جو بھی اس چیئر پر آئے وہ جمہوریت کے فروغ کے لئے کردار ادا کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج دوسری اسمبلی اپنی مدت پوری کر رہی ہے جو خوش آئند ہے۔








